محمود علی کی قبر پر آج پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی‘ فاتحہ خوانی ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما آسام مسلم لیگ کے سیکرٹری تحریک تکمیل پاکستان کے بانی صدر اور سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر آج ہفتہ 17نومبر کو 11 بجے صبح ایچ 8/1 اسلام آباد کے قبرستان میں ان کے مزار پر تحریک پاکستان کے کارکن تحریک تکمیل پاکستان اور نظریہ پاکستان فورمز کے عہدیداران حاضری دیں گے۔ پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...