لاہور ( سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس نیو کیمپس میں نئے داخلہ لینے والے طلباءو طالبات کی کو خوش آمدید کرنے کہنے کے لئے ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈین فیکلٹی آف کامرس اور کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرلیاقت علی ، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ ہیلی کالج نے بڑی نامور شخصیات پیدا کی ہیں جس میں سابق بھارتی وزیر اعظم آئی کے گجرال ، حاجی عبدالجبار، سرتاج عزیز، سینیٹر جہانگیر بدر، اسحاق ڈار، عبداللہ یوسف اور کئی دوسری شخصیات شامل ہیں۔