لاہور(رفیعہ ناہید اکرام /لیڈی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالبات نے شادی کیلئے اعلیٰ خاندانی بیک گراو¿نڈ، اعلیٰ تعلیم یافتہ، دولتمند، برسر روزگار ، خواتین کااحترام کرنے والا، انڈر سٹینڈنگ، خوش مزاج، نرم دل، مذہب سے لگاو¿اوربیوی کا خصوصی خیال رکھنے والے شخص کو شادی کیلئے آئیڈیل قرار دے دیا۔گزشتہ روز” آج کی لڑکیاں کن خصوصیات کے حامل شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟“کے موضوع پر کئے گئے نوائے وقت سروے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ نویرہ سلیم نے کہا کہ آج کی لڑکیاں مالدار شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ مگر انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہر مالدارشخص اچھا انسان نہیں ہوتا۔ صلح جو، خواتین کا احترام کرنے والا ہونا چاہئے۔ بی ایس سی آنرز کی طالبہ بختاور نصیر نے کہا کہ خوش مزاجی اوراچھا اخلاق سب سے زیاد ہ اہم ہے، مذہب سے لگاو¿ ہو تاکہ اسلامی شعائر کے مطابق زندگی بسر کی جاسکے۔ ماہم سعید نے کہا کہ خاندانی بیک گراو¿نڈ اچھا ہوگا تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی تربیت اچھے ہاتھوں میں ہوئی۔ دولت آنی جانی چیز ہے تاہم اچھی زندگی گزارنے کیلئے معقول آمدنی کا ہونا بہرحال ضروری ہے۔ عالیہ نورین نے کہا کہ شوہر ایسا ہونا چاہئے جسے غصہ نہ آتا ہو۔ رشتہ حسب نسب دیکھ کر طے کرنا چاہئے۔ اقرا فراست نے کہا کہ فل پیکج ہونا چاہئے کسی بھی چیز کی بہت زیادہ کمی نہ ہو کیونکہ کسی بھی چیز کی کمی باقی خوبیوں کو بھی برباد کردیتی ہے۔شریف پڑھالکھا اور برسرروزگار شخص ہوناچاہئے اس کے علاوہ جو خوبی بہت اہم ہے وہ یہ کہ وہ بیوی کی شخصیت میںدلچسپی لیتا ہو۔