گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) رستم پاک و ہند عمر پہلوان نے کہا ہے کہ فن پہلوانی کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ حکومتی سرپرستی سے پہلوانی کے فن کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کلب شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں اپنی شاگردی اختیار کرنے والے نوجوان آدم بٹ پہلوان ، پوترا حاجی کرامت اللہ پہلوان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر عمر پہلوان کی شاگردی کرنے والے آدم بٹ کے والد ثناءاللہ بٹ، انسپکٹر عنایت بٹ، ہدایت اللہ بٹ، اسد بٹ، عبداللہ بٹ، سیف اللہ بٹ اور دیگر پہلوان بھی موجود تھے۔ عمر پہلوان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے پہلوانوں کے درمیان دنگلوں کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔