احمدآباد (اے پی پی) بھارت کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط، چتیشوار پوجارا کی شاندار ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چار کرکٹ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 521 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ انگلینڈ نے کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 480 رنز کی ضرورت ہے۔چاتیشوار پوجارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی نابابل شکست ڈبل سنچری سکورکی، وریندر سہواگ 117 اور یوراج سنگھ 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، چاتشوار پوجارا نے یوراج سنگھ کے ساتھ ملکر دوسرے روز عمدہ کارکردگی کی بدولت پانچویں وکٹ کی شراکت میں 130 رنز قیمتی رنز بناکر ٹیم کے مجموعی سکور کو مزید مستحکم بنادیا۔ انگلینڈ کی طرف سے گریم سوان نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔