محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی اداکاراﺅں نے سیاہ لباس زیب تن کر لیا


لاہور (این این آئی) محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی اداکاراﺅں نے سیاہ لباس زیب تن کر لیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی فنکاروں کی اکثریت عاشورہ تک اپنی شو بز سر گرمیاں معطل رکھیں گے اور انہوں نے سیاہ لباس بھی زیب تن کر لیا ہے۔ اداکارہ خوشبو‘ مدیحہ شاہ‘ نرگس‘ ہما علی‘ سائرہ نسیم‘ حمیرا چنا‘ دردانہ رحمان سمیت دیگر نے سیاہ لباس زیب تن کر لیا ہے اور ان سمیت کئی اداکاروں نے اپنے گھروں پر مجالس کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن