غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری, انتیس فلسطینی شہید۔ زمینی حملےکی تیاری کےسلسلےمیں اسرائیلی کابینہ نے پچہتر ہزار ریزرو فوجی بھرتی کرنےکی منظوردےدی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پرگولہ باری اور فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حملوں میں پانچ بچوں سمیت انتیس فلسطینی شہید ہوچکےہیںجبکہ امریکی صدرباراک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوکوفون کرکےغزہ کی صورتحال پراسرائیلی موقف کی تائید کرتےہوئےانہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دوسری جانب غزہ کی صورتحال پروہائٹ ہاؤس سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کواپنےدفاع کا حق حاصل ہے۔ادھراسرائیلی کابینہ نےغزہ پرزمینی حملے کی تیاری کیلئے پچھتہر ہزارریزرو فوجی بھرتی کرنےکی بھی منظوری دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن