غزہ پراسرائیلی حملےکھلی جارحیت ہیں،بان کی مون اورصدراوباما اسرائیلی حملےبند کروائیں۔ الطاف حسین

ایم کیوایم قائد الطاف حسین کا کہنا ہے مظلوم فلسطینیوں سےہمدری اوراظہاریکجہتی کرتےہیِں،غزہ پراسرائیلی جارحیت بند نہ ہوئی توتیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے، ،انکا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کویہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایسی جارحیت کوناقابل برداشت قراردلوایا جائے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ غزہ کےمعاملےپرمسلم ممالک کےسربراہان کااجلاس پاکستان میں بلایاجائے۔اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون اورامریکی صدرباراک اوباما غزہ اوردوسرے فلسطینی علاقوں پراسرائیلی جارحیت کو بند کروانےمیں اپنا کردارادا کریں۔انہوں نےشہید ہونیوالے فلسطینیوں کے لواحقین سےہمدری کا اظہارکیا۔

ای پیپر دی نیشن