ڈرون حملے عالمی اورامریکی قوانین کی خلاف ورزی اور خودمختارملک کے ساتھ جنگ کے مترادف ہیں۔ ڈینس کوئچنک

Nov 17, 2012 | 11:22

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوہزار چار سے اب تک ڈرون حملوں میں صرف دو فیصد اہم دہشت گردمارے گئے ہیں جبکہ آٹھ ہزارشہری ہلاک ہوئے اس طرح کی ماورائے عدالت ہلاکتیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے ساتھی اراکین سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پرڈرون حملے ختم کیے جائیں۔ خودمختارملک پر ڈرون حملے جنگ کے مترادف ہیں۔امریکا اس وقت پاکستان،صومالیہ یا یمن سے حالت جنگ میں نہیں مگر وہ پوری دنیاکوقانونی طورپراپنامیدان جنگ سمجھتاہے، رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ  کسی ملک کیخلاف اعلان جنگ کاحق صرف کانگریس کوہے۔ ڈرون حملے جارحیت ہیں اور اسے قومی دفاع کے نام پراستعمال نہیں کیاجاسکتا۔

مزیدخبریں