اسلام آباد (ثناء نیوز)وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے محرم میں موبائل فون سروس بند کرنے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں نے امن و امان سے متعلق اعلیٰ کارگردگی دکھائی اور پاکستان بھر میں محرم الحرام کے دوران غیر معمولی کارگردگی پر افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پرامن طور پر عاشورہ محرم کے اختتام پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں نے امن و امان سے متعلق اعلیٰ کارگردگی دکھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں، امن وامان اور سلامتی کے تمام اداروں، اہل تشیع کے رضاکاروں اور تمام مکاتب فکر کے علما کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خیبر پی کے، کوٹ ادو، چمن اور کراچی میں سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے کسی بڑے حادثے سے بچا لیا۔
وزیر داخلہ کی موبائل فون سروس بند کرنے پر قوم سے معذرت
Nov 17, 2013