مولانا سمیع الحق نے دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس کل بلا لیا

راولپنڈی (این این آئی) دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما مولانا سمیع الحق نے دفاع پاکستان کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ ایک بیان میں مولانا سمیع الحق نے کہاکہ راولپنڈی واقعہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے پیر کو راولپنڈی دفاع پاکستان کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ راولپنڈی واقعہ ملک کے خلاف سازش ہے۔ ڈرون حملوں کے خلاف ماحول بن رہا ہے دشمن عناصر اس کی طرف سے عوام کی توجہ ہٹانے کی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں تمام امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ ملک میں گھمبیر مسائل حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور دوسری جانب سانحہ راولپنڈی جیسی سازشیں جاری ہیں۔ حکومت واقعہ کی فوری تحقیقات کرائے اور مسجد و مدرسے کی حرمت بحال کی جائے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ واقعہ کے پیچھے اندرونی اور بیرونی سازش کو بے نقاب کیا جائے جبکہ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...