راولپنڈی میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے نام

Nov 17, 2013

راولپنڈی (این این آئی) راجہ بازار کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں شاکر اللہ (صوابی)، طلعت حسین (ٹنچ بھاٹہ)، رحمت شاہ (بٹگرام)، حبیب الرحمان (راولپنڈی)، جاوید، عبدالواحد اور ایک نامعلوم سمیت 8 افراد شامل ہیں۔ انکی نعشیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی اور دو نعشیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کی گئیں۔ فائرنگ اور پتھرائو سے زخمی ہونیوالے فیصل عباس، کانسٹیبل نوید، الطاف حسین، وارڈرن تاشفین، نجی ٹی وی کا کیمرہ مین ایاز، عباس،  عارف، نزاکت، فتح زد خان، شان علی، شعبان، ثاقب، رسول ولد عباس، مزمل، علم خان، عنائت اللہ، رضا، دائود، مبشر حیدر، امین اللہ، طاہر، ارسلان، رمیز، محمد ارشد، شیخ عمران اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں