لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ہفتے کے روز بھی پرچون سطح پر سبزیوں پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ جبکہ برائیلر کے گوشت کا ریٹ فی کلو 4 روپے بڑھا دیا گیا۔ صارفین کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کی قیمت 70 روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 90 روپے میں فروخت کئے، پیاز 52 روپے کلو کی بجائے 65 ، ٹماٹر 94 کی بجائے 135، لہسن دیسی 100 کی بجائے 130، لہسن چائنہ 96 کی بجائے 120 روپے، ادرک چائنہ 170 کی بجائے 225 روپے کلو، پالک 18 کی بجائے 25 روپے، بینگن 42 کی بجائے 52 روپے، کھیرا فارمی 24 کی بجائے 35 روپے، بند گوبھی 54 کی بجائے 70 روپے، پھول گوبھی 54 کی بجائے 70 روپے، مٹر 104 کی بجائے 125روپے، شملہ مرچ 80 کی بجائے 100 روپے، سبز مرچ 54 کی بجائے 80 روپے کلو، لیموں 44 کی بجائے 65 روپے، مولی 10 روپے کی بجائے 20 روپے، شلجم 24 کی بجائے 34 روپے، گاجر 44 روپے کی بجائے 50 روپے، ساگ 17 روپے کی بجائے 27 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 85 کی بجائے 150 روپے کلو، کھجور 120 کی بجائے 240 روپے، کیلا درجن 40 کی بجائے 55روپے، فروٹر درجن 36 روپے کی بجائے 50 روپے، انار قندھاری 120 روپے کلو کی بجائے 150 روپے، انگور سندرخانی 190 روپے کی بجائے 240 روپے، انگور ٹافی 160 روپے کی بجاء ے200 روپے، جاپانی پھل 50 روپے کی بجائے 65 روپے، مسمی درجن 60 روپے کی بجائے 70 روپے، امرود 35 روپے کی بجائے 45 روپے، پپیتا 125 روپے کی بجائے 135 روپے میں فروخت کئے گئے۔ دریں اثنا گزشتہ چند روز کے دوران پرچون فروشوں نے برائیلر کے گوشت کا ریٹ 4 روپے بڑھا دیا فی کلو 158 کی بجائے 162 روپے میں گوشت فروخت کیا جاتا رہا۔
لاہور میں پھلوں، سبزیوں کے نرخ کم نہ ہوئے، برائلر گوشت بھی 4 روپے کلومہنگا
Nov 17, 2013