ڈمبولا (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 36 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔ بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ میزبان ٹیم نے 33اوورز میں 8 وکٹوں پر 211 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 25 اوورز میں 6 وکٹوں پر 126 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو 8 اوور پہلے ہی ختم کر دیا گیا ۔
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکرسیریز برابر کردی
Nov 17, 2013