رینٹل پاور کیس: پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس کی سماعت 19 نومبر کو ہو گی

Nov 17, 2013

اسلام آباد (ثناء نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت 19 نومبر کو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹس میں کرپشن کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت کرے گی۔ جج بشیر احمد کی جانب سے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی جانب سے  9 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں عبوری چالان پیش کیا گیا تھا جبکہ موجود چیئرمین نیب چودھری قمر زمان نے سپلیمنٹری چالان پیش کرتے ہوئے چالان میں راجہ پرویز اشرف کا نام بطور ملزم شامل کیا ہے ۔

مزیدخبریں