نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا بھر میں اپنی فوجی سفارتکاری کو فروغ دینے کیلئے ملٹری اتاشی (دفاعی مشیروں) کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت بھی مختلف ملکوں میں بھارت کے 100 اتاشی مقرر ہیں تاہم ملٹری اتاشیوں کیلئے 26 نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔