برلن(این این آئی) جرمنی نے امریکہ سے ڈرونز کی خریداری روک دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن اخبار در سیگل نے دعویٰ کیا کہ دڑونز کی خریداری روکنے کے لئے ملک کی دو بڑی جماعتوں سوشل ڈیموکریٹس اور کنزرویٹو پارٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جسکا مسودہ اس نے حاصل کر لیا ہے۔ معاہدے میں ڈرونز کے ذریعے غیر قانونی ہلاکتوں کی مذمت کی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق چانسلر انجیلا امرکل کی نئی حکومت نے ڈرونز پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ گزشتہ ماہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے لئے جرمنی کی معاونت کی مذمت کی گئی ہے۔
جرمنی نے امریکہ سے ڈرونز کی خریداری روک دی، ہلاکتوں کی مذمت
Nov 17, 2013