مقبوضہ کشمیر ۔ بھارتی فوج نے یوم عاشور کے جلوسوں نماز جمعہ میں شرکت کرنے سے روکدیا۔ میرواعظ ۔ علی گیلانی نظر بند

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرینگر میں لوگوں کو یوم عاشور کے جلوسوں میں شرکت کرنے سے روکدیا۔ قابض انتظامیہ نے سرینگر کے علاقوں نوہٹہ، حول، مائسمہ، بسنت باغ، بہوری کدل، مہاراج گنج اور دوسرے علاقوں میں عاشورہ کے جلوسوں کو نکالنے سے روکنے کیلئے اعلانیہ کرفیو اور دیگر پابندیوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوج اور پولیس کو تعینات کیا۔ انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور دوسرے علاقوں کو بھی محاصرے میں لے لیا اور لوگوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے بھی روکدیا۔ بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے لال چوک میں عزاداروں پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے بیسیوں عزادار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حریت رہنمائوں آغا سید مجتبیٰ اور غلام محمد ناگو کو بیسیوں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پابندیوں کے باوجود سرینگر کے مختلف علاقوں سے لوگ گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے بھارت مخالف مظاہرے کئے۔ میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی  کو عوامی اجتماع سے خطاب کرنے سے روکنے کیلئے گھروں میں نظر بند کردیا ۔ میرواعظ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؓ اور کربلا کے دیگر شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں اور دیگر غیر قانونی ہتھکنڈے کشمیری عوام کو تحریک آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتے۔ علی گیلانی نے سرینگر میں کہا کہ جو لوگ بھارت نواز سیاست دانوں کی حمایت کرتے ہیں وہ یزیدوں کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے زیڈی بل سرینگر میں عزاداروں کے ایک جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور ان کے اصحاب کی قربانیاں کشمیر عوام کیلئے مشعل راہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...