اسلام آباد (ثناء نیوز) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل مولانا محمد خان شیرانی 15 نومبر کو اپنے عہدے کی تین سال مکمل کرنے پر سبکدوش ہو گئے۔ ان کے دور میں کونسل نے اہم ملکی و بین الاقوامی مسائل و مختلف معاملات پر قانون سازی کے لئے سفارشات کی منظوری دی۔ ان کے دور میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف دور کی متنازعہ سفارشات میں اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔ مولانا محمد خان شیرانی کو 1997ء سے 2009 ء کی رپورٹس بھی پارلیمنٹ کو بجھوانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی 3 سال مدت مکمل کر کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔