کراچی ۔ لیاری میں مورچہ بند فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 8 افراد جاں بحق 15 زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) لیاری میں گینگ وار گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ، دستی بم اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ لیاری کے علاقے عیدولین، گل محمد لین، دوبئی چوک، ہنگورہ آباد اور احمد شاہ بخاری روڈ کے علاوہ کھارادر اور نیا آباد میں بھی مبینہ طور پر عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں کے درمیان تین روز امن کے بعد ایک بار پھر مسلح تصادم جاری رہا۔ دونوں گروپ کے افراد مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے ساتھ ایک دوسرے کے علاقوں میں دستی بم اور راکٹ حملے کرتے رہے جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اسد اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3  بچوں سمیت 9  افراد زخمی ہو گئے،  زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مسلح تصادم کی وجہ سے کئی گھروں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا وہیں پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی بھی راکٹ حملے کی زد میں آکر تباہ ہو گئی۔ دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری تصادم کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ ادھر لیاری کے علاقے دبئی چوک الفلاح روڈ اور ارد گرد کے علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار گروپ بابا لاڈلہ کا کارندہ کریم بلوچ مارا گیا۔ ادھر کالعدم لیاری امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کے گھر پر پولیس اور رینجرز کا سال میں  50واں چھاپہ بھی ناکام رہا، ملزم ہاتھ نہ آیا۔علاوہ ازیں رات گئے نامعلوم افراد نے دبئی چوک کے قریب گینگ وارکے اہم سرغنہ بابا لاڈلہ کے زیراستعمال گھر جلا ڈالا۔ ادھر اورنگی ٹائون کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد دم توڑ گئے۔  علاوہ ازیں  سعید آباد  مزدور کالونی سے 6 بم برآمد کر لئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...