روس نے 2 ارب مالیت کا ائرکرافٹ کیرئر بھارت کے حوالے کردیا

ماسکو (ثناء نیوز) روس نے 2 ارب ڈالر سے زائد  لاگت کا ائرکرافٹ کیرئیر ’’وکرم آدیتیہ‘‘ بھارت کے حوالے کردیا۔  بھارتی بحریہ کی قوت میں گزشتہ روز مزید اضافہ ہوگیا۔ کئی سالوں کی تاخیرکے بعد روس نے ائرکرافٹ کیرئیر ’’وکرم آدیتیہ‘‘ بھارت کے حوالے کردیا ہے۔ اس جنگی جہاز کی تیاری میں دو  ارب  30 کروڑڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ بھارتی بحریہ کا سب سے بڑا جہاز ہے۔ یہ بیک وقت 30 جنگی جہازوں کے اڈے کا کردار آسانی سے ادا کرسکتا ہے۔ جہاز ’’وکرم آدیتیہ‘‘ کی حوالگی کی تقریب میں بھارت کے وزیر دفاع اے کے ا نتھونی اور نائب وزیراعظم دمتری روگوزن شریک ہوئے۔ طیارہ بردار بحری جہاز بھارتی نیوی کے حوالے کرنے کی غرض سے روس کے شہہر سیور دوینسک میں ایک باضابطہ تقریب منعقد ہوئی۔ بحری جہاز بھارتی عملہ کے حوالے کرنے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ بعدازاں طیارہ بردار بحری جہاز پر بھارت کا جھنڈا نصب کردیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن