پشاور (این این آئی) خیبر پی کے حکومت نے مارچ سے قبل بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے سے معذرت ظاہر کر دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چترال اور دیر سمیت خیبر پی کے کے دیگر بالائی اضلاع میں مارچ تک برف باری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ صوبہ میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے بھی دو ماہ کا عرصہ چاہئے اس صورت حال میں قبل بلدیاتی انتخابات کرانا مشکل ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مارچ کے اواخر یا اپریل کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔
خیبر پی کے حکومت کی مارچ سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت
Nov 17, 2013