راولپنڈی واقعہ کی ذمہ دار انتظامیہ اور پولیس ہے حساس اداروں کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی

راولپنڈی (این این آئی) حساس اداروں نے راولپنڈی کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ میں انتظامیہ اور پولیس کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔ پنجاب بھر میں ضلعی پولیس و انتظامی افسروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ تمام ڈی پی اوز، ڈی سی اوز کو اتوار کو بھی دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ وزیراعلیٰ، وزارت داخلہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔انتظامیہ نے علماء اور منتخب نمائندوں کو بھی اعتماد میں لیا نہ ہی مشتعل افراد کو کنٹرول کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے۔ فوارہ چوک حساس ترین علاقہ تھا۔اس میں سکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...