مالے (آن لائن+ اے ایف پی) سیاسی بحران کے شکار ملک مالدیپ میں عوام نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے ’’ رن آف‘‘ میں اپنا حق رائے دہی کیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے بتایا گیا کہ کسی بڑے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی رپورٹ نہیں موصول ہوئی۔ صدارتی انتخابات کے اس حتمی مرحلے میں مقابلہ محمد نشید کے مدمقابل عبداللہ یامین جیت گئے۔ اس سلسلے میں صبح ساڑھے سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو ساڑھے آٹھ گھنٹے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ 2 لاکھ 39 ہزار اہل ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سابق صدر نشید نے 48.6 اور عبداللہ یامین نے 51.3 فیصد ووٹ لئے۔
مالدیپ: رن آف الیکشن، سابق صدر نشید کو شکست، عبداللہ یامین جیت گئے
Nov 17, 2013