افغانستان : جرگے کے مقام کے قریب خودکش حملہ‘ فوجی پولیس اہلکار اور چار شہری ہلاک‘ 22 زخمی

افغانستان : جرگے کے مقام کے قریب خودکش حملہ‘ فوجی پولیس اہلکار اور چار شہری ہلاک‘ 22 زخمی

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں امریکہ سے ممکنہ سکیورٹی معاہدے کے فیصلے کیلئے منعقدہ ہونیوالے قبائلی جرگہ کے مقام کے قریب خودکش حملے میں فوجی، پولیس اہلکار اور 4 شہری جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں اکثریت شہریوں کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے گاڑی عمارت سے ٹکرا دی۔ ابتدائی اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد 22 بتائیں گئی ہے۔ مزید تفصیلات نہیں مل سکیں یہ جرگہ21 نومبر سے شروع ہوگا۔بتایا جاتا ہے کہ بمبار نے اپنی سفید رنگ کی کار فوجی گاڑی سے ٹکرا دی۔
افغانستان /خود کش حملہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...