کاہنہ (نامہ نگار) 10,9محرم کے دوران موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے دوران کاہنہ پولیس کی چاندی ہو گئی، موٹر سائیکل سوار سے پا نچ سو سے ہزار روپے رشوت وصول کی جاتی رہی نہ دینے والے کی موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دی گئی۔ اہل علاقہ نے مقامی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔دریں اثناءماڈل ٹاﺅ ن ڈویژن میں ٹریفک وارڈنز نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہر گاڑی کو روک کر پانچ سو کا چالان کیا جا رہا ہے وجہ پوچھنے پر وارڈنز شہریوں پر تشدد اور گالی گلوچ کرتے ہیں اکوٹ لکھپت سیکٹر میں تعینات وارڈنز شہریوں سے بد تمیزی اور گالی گلوچ سے پیش آتے ہیں اور خواتین کا بھی لحاظ نہیں رکھا جاتا۔ایک وارڈن کے مطابق کہ ڈی ایس پی خود ہمیں زیادہ سے زیادہ چالان کرنے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔