فیروزوالا: ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

فیروزوالا: ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

فیروزوالا (نامہ نگار) بیگم کوٹ‘ سگیاں اور مریدکے‘ کالاخلائی ایریا میں ڈکیتی‘ چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیات کے زیورات‘ نقدی لوٹ کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ کے قریب چوروں نے شاہد اقبال اور عبیداللہ کے گھروں میں گھس کر تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ دیگر سامان چوری کر لیا۔ بھٹیانوالہ میں ڈاکوﺅں نے زمیندار فاروق کے ڈیرہ میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی زبردستی لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے لاہور روڈ پر کار سوار عبدالرحمن کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی‘ زیورات اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو فردوس بٹ کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات‘ نقدی لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر گلزار احمد کو روک کر لوٹ لیا اور نقدی چھین کر لے گئے۔ شاہدرہ میں ڈاکو موبائل سنٹر میں گھس کر نقدی‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...