لاہور(خبر نگار)پاک فضائیہ آج 17نومبر سے شروع ہونے والے دبئی ائیر شو 2013-میں شرکت کر ے گی ۔ پاک فضائیہ کے3 جے ایف 17تھنڈر اور سپر مشاق جہازوں کے علاوہ پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل دستے کے ساتھ دبئی ائیر شو میں شرکت کر ے گی ۔ شریک پائلٹس نے کامیابی سے فضائی مظاہروں کی ریہرسل کی۔ جے ایف 17تھنڈر جو کہ PAFاور CATICکی مشترکہ پیداوار اور (پاکستان ائیروناٹیکل اور CATIC) کی مشترکہ کاوش ہے ۔