سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) مولانا مفتی ذوالفقار علی رضوی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا اےثار، قربانی، اصولوں کی پابندی اور اللہ پر کامل اےمان کا درس دےتا ہے ، کربلا مےں حضرت امام حسےنؓ و دےگر شہداءکی لازوال قربانی کی تارےخ مےں مثال نہےں ملتی، شہدائے کربلا نے اپنی جانےں قربان کر کے دےن اسلام کو زندہ رکھا ،حضرت امام حسےنؓ نے مےدان کربلا مےں اسلام کی عزت و بقاءاور حق صداقت کی خاطر اپنی اور اپنے خاندان کے افراد کی جانوں کا نذرانہ پےش کےا، وہ مرکزی جامع مسجد رضوی میںشہادت امام حسین کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پر ضیاءالمصطفیٰ رضوی نے بھی خطاب کیا، مولانا ذوالفقار علی رضوی نے مزید کہا کہ واقعہ کربلاصبر کا امتحان تھا ،حضرت امام حسےنؓ نے اللہ کی راہ مےں اپنا سب کچھ قربان کر دےا، انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاکی قربانےا ں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، شہادت امام حسےنؓ جرات ،بہادری اور حق پر ڈٹ جانے کی اےک زندہ مثال ہے ،واقعہ کربلا سے انسانےت کو سچائی کے راستے پر چلنے اور ظلم کےخلاف جدو جہد کرنے کا سبق ملتا ہے ، حضرت امام حسےنؓ کی فکر کی پےروی امت مسلمہ کو کرنا ہو گی، جس سے امت مسلمہ ہر محاذ پر فتح حاصل کر سکتی ہےں۔
صوفی عبدالقیوم کا 49 واں سالانہ عرس آج ہوگا!
سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت)بزم مجددیہ نوریہ کے زیر اہتمام نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ اور صوفی عبدالقیوم کا 49 واں سالانہ عرس آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ چک نمبر40ہمراجپورہ میں آج ہوگا، جسکی صدارت پیر اعجاز احمد مجددی کرینگے ،جبکہ مولانا محمد خلیل مجددی اورعلامہ مولانا علی رضا اشرفی خصوصی خطاب کرینگے، سیف الرحمٰن قادری اور حافظ مبشر فاروقی نقیب محفل کے فرائض سر انجام دینگے۔، محمد عمران ایوب،علی رضا سلطانی ،قاری منیر احمد اورمولانا محمدصدیق ہدیہ نعت پیش کرینگے۔