بلدیاتی الیکشن آئین کے تحت عدلیہ کی زیر نگرانی ہونے چاہئیں: ایس اے حمید

بلدیاتی الیکشن آئین کے تحت عدلیہ کی زیر نگرانی ہونے چاہئیں: ایس اے حمید

لاہور (خبر نگار) تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 96 ایس اے حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا فراڈ منصوبہ ختم کرے آئین کی رو سے انتخابات عدلیہ کے ماتحت ہوتے رہے ہیں حکومتی افسران کو ریٹرننگ آفیسر کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ 11 مئی کے عام انتخابات کا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ان انتخابات کا حکومت اور الیکشن کمشن کے خلاف ردعمل منفی ہو گا حکمران دھاندلی کے اس منصوبے سے باز رہیں اور فیئر‘ فری اور غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کے عوامی حق کو پامال نہ ہونے دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...