یو سی 6 شاہدرہ کا چیئرمین منتخب ہو کر عوام کو مایوس نہیں کروںگا: شاہ نواز

یو سی 6 شاہدرہ کا چیئرمین منتخب ہو کر عوام کو مایوس نہیں کروںگا: شاہ نواز

Nov 17, 2013

فیروزوالا (نامہ نگار) یو سی 6 شاہدرہ چیئرمین شپ کے امیدوار بار ایسوسی ایشن فیروزوالا کے صدر چودھری نثار نواز اسماعیل نے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اپنے حلقہ میں اہل علاقہ سے ملاقاتوں کے دوران چودھری شاہ نواز اسماعیل نے کہا ہے کہ انشاءاللہ منتخب ہو کر عوامی توقعات اور امیدوں پر پورا اتروں گا۔ حلقہ کی ترقی عوامی خوشحالی اور عوامی مسائل کا عوام کی دہلیز پر خاتمہ میری اولین ترجیح ہو گی۔ عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

مزیدخبریں