شہدائے کربلا مسلمانوں کے اصل ہیرو ہیں: رانا مقبول احمد

شہدائے کربلا مسلمانوں کے اصل ہیرو ہیں: رانا مقبول احمد

فیروزوالا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کوٹ عبدالمالک کے جنرل سیکرٹری رانا مقبول احمد جاوید نے کہا کہ شہدائے کربلا مسلمانوں کے اصل ہیرو ہیں۔ جنہوں نے عظیم قربانیوں سے اسلام کو زندہ کیا کربلا والے عظیم تھے۔ ان کی قربانیوں عظیم تھیں اور ان کا مقصد عظیم تھا ان کی نسبت عظیم تھی امام عالی مقامؓ نے اپنا سب کچھ قربان کرکے دین کو سربلند کیا۔ حضرت امام حسینؓ نے امن و سلامتی اور اللہ کی خوشنودی اپنے نانا کے دین کی بقاءکے لئے اپنے اہلخانہ اور ساتھیوں کی عظیم قربانی وہ قربانی جس کی تاریخ دنیا عالم مثال پیش کرنے سے قاصر ہے پیش کرکے انسانیت کا سر قیامت تک کے لئے بلند کر دیا۔
 

ای پیپر دی نیشن