لاہور (پ ر) لاہور ہائیکورٹ بار کے رکن و مسلم لیگ (ن) لایئرز فورم سیالکوٹ کے سیکرٹری جنرل میاں عبدالستار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔ راولپنڈی کا واقعہ ملک وقوم کے لئے سانحہ ہے۔ حکومت ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں محمد اسلم ایڈووکیٹ ، رانا شاہد ایڈووکیٹ و دیگر ولکاءسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ میاں عبدالستار نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مخلص قیادت کے مدبرانہ فیصلوں کے نتائج پانچ مہینوں میں ہی نظر آنا شروع ہو چکے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا بحران کافی حد تک ختم ہوچکا ہے، مہنگائی کے تدارک کے لئے نیا سسٹم انقلابی تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک بھر میں واضح اکثریت سے کامیات ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے ملک کو صرف مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی جیسے بحران دیئے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔