بغداد (اے پی پی) امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ اپنا رخ بدل رہی ہے تاہم جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کےلئے ایک طویل عرصہ درکار ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے یہ بات عراق کے اچانک دورے کے د وران بغداد میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ رپورٹ کے مطابق جنرل مارٹن ڈیمپسی اپنے غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے جہاں وہ امریکی کمانڈروں اور عراقی حکام سے اسلامک سٹیٹ کے خلاف جنگ کو وسعت دینے کے اگلے مرحلے پر مشاورت کریں گے۔
جنرل ڈیمپسی