بغداد (آن لائن) داعش کے ہاتھوں یرغمال امریکی اور برطانوی صحافیوں کو قتل کرنے والا جنگجو شام میں ایک امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا ہے۔ایک برطانوی روزنامے کے مطابق'جہادی جان' کے نام سے پہچانے جانے والے اس جنگجو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہے۔جبکہ داعش نے 18 فوجیوں اور پائلٹوں کے سرقلم کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ برطانوی دفتر خارجہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 'جہادی جان' حملے کے وقت عراق اور شام کی سرحد پر ایک قصبے میں داعش کے رہنماﺅں کی ایک اجلاس میں شریک تھا۔ ادھر بغداد ائر پورٹ کے قریب اقوام متحدہ کے کانوائے کو خود کش حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ 5افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ پارکنگ میں ہوا۔