ریوڈی جنیرو(این این آئی)شمال مشرقی برازیل میں ایک جج نے تین افراد کو ایک خاتون کو جان سے مارنے اور پھر اس کا گوشت کھانے کے جرم میں 20 سے 23 سال قید کی سزا سنادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج بیلتارو نیگرومونٹے دا سلوا کو 23 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ان کی اہلیہ ایزابیل کرسٹینا پائرس اور ان کی نوکرانی برونا کرسٹینا اولیویرا دا سلوا کو 20 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ان تینوں پر مبینہ طور پر مقتولہ کے گوشت سے پیسٹری بناکر پڑوسیوں کو بیچنے کا الزام بھی ہے۔اس دوران انہوں نے دو دیگر خواتین کے قتل کا اعتراف کیا ہے جس پر بعد میں سزا سنائی جائے گی۔وکیل دفاع نے کہا کہ وہ سنائی جانے والی سزا کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل کریں گے۔
برازیل سزا