سعودی عرب 2030ءتک قدرتی گیس کی پیداوار میں دوگنا اضافہ کرے گا

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب 2030ءتک قدرتی گیس کی پیداوار میں 2 گنا اضافہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم علی النعیمی نے ایکا پولکو میں توانائی کانفرنس کے دوران کہا کہ آئندہ دہائی کے دوران سعودی عرب اپنی گیس کی پیداوار میں دوگنا اضافہ کرے گا تاہم اضافی گیس کو مقامی سطح پر استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد توانائی کی بڑھتی ہوئی مقامی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال سعودی عرب کا قدرتی گیس برآمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں 291 ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس کے ذخائر ہیں اور یہ قدرتی گیس کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔
سعودی عرب/گیس

ای پیپر دی نیشن