اسلام آباد(آئی این پی)لفظ پاکستان کے خالق اور تحریک پاکستان کے رہنما چوہدری رحمت علی کا 117واں یوم پیدائش عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا گیا۔چوہدری رحمت علی کی خدمات پر روشنی ڈالنے اور ا ن کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب، سیمینار منعقد کئے گئے۔