نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گا‘ محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک‘ بلے باز تیار ہیں : مصباح الحق

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس میں احمد شہزاد سر میں چوٹ لگنے کے باعث شرکت نہیں کر رہے لیکن اس کے ساتھ ہی دوسرے اوپنر محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11بجے شروع ہوگا۔پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اس نے ابوظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ دو سو اڑتالیس رنز سے جیتا تھا۔پاکستانی ٹیم کو دبئی ٹیسٹ میں اوپنر احمد شہزاد کی خدمات حاصل نہیں ہونگی جنہوں نے ابوظہبی ٹیسٹ میں کریئر بیسٹ ایک سوچھہتر رنز سکور کیے تھے لیکن اینڈرسن کی باو¿نسر سر پرلگنے کے سبب وہ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔اوپنر محمد حفیظ بھی ہمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اگر وہ بھی یہ ٹیسٹ نہ کھیلے تو پاکستانی اننگز کا آغاز توفیق عمر اور شان مسعود کرینگے۔محمد حفیظ کے کھیلنے کی صورت میں توفیق عمر یا شان مسعود میں سے کوئی ایک احمد شہزاد کی جگہ لے گا۔پہلے ٹیسٹ میں امپائروں نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے آئی سی سی کو رپورٹ کر دیا ہے۔پاکستانی ٹیم ان دنوں زبردست فارم میں ہے اس نے نیوزی لینڈ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی دو صفر سے جیت رکھی ہے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دبئی کی وکٹ روایتی ہے جس پر پہلے بیٹسمینوں کے لیے بڑا سکور کرنے کا موقع ہے اور پھر بعد میں یہ ٹرن لے گی۔ محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔ فی الحال وہ ان کے باﺅلنگ ایکشن کے بجائے ان کی فٹنس کے سلسلے میں پریشان ہیں۔مصباح الحق کو یقین ہے کہ توفیق عمر اور شان مسعود عمدہ بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔احمد شہزاد پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے بعد سیریز سے آو¿ٹ ہو چکے ہیں۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ ٹاس پر کسی کا کنٹرول نہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان کے بیٹسمین دوسری اننگز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اگر وہ ٹاس ہار بھی جائیں تب بھی بیٹسمینوں کو بڑے سکور کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ وہ حریف ٹیم کی کمزوری کے بجائے اس بات پر زیادہ توجہ رکھے ہوئے ہیں کہ ان کی ٹیم اچھا کررہی ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ باﺅلرز نے بھی تجربہ کار نہ ہونے کے باوجود اچھی باﺅلنگ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...