لاہور (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اورسابق کپتان وقارےونس(بورے والاایکسپریس) نے اپنی سالگرہ دبئی میں منائی وقاریونس 16نومبر1971ءکووہاڑی میںپےداہوئے۔انہوںنے اپنے ٹےسٹ کےرےئرکاآغاز 15 نومبر 1989ءکوکراچی میںبھارت کےخلاف کیااورآخری ٹیسٹ2جنوری تا 5 جنوری 2003ءکوکیپ ٹاو¿ن میںجنوبی افرےقہ کے خلاف کھےلا۔ون ڈے کےرےئر کا آغاز 14اکتوبر1989ءکوشارجہ میںوےسٹ انڈےزکے خلاف کےااورآخر ی ون ڈے میچ4مارچ2003ءکوبلاوےومیںزمباوے کے خلاف کھےلا۔وقارےونس نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں87میچوںکی120اننگز میں10.20کی اوسط سے1010رنزبنائے۔انکاانکازےادہ سے زےادہ انفرادی سکور45رنزہے۔ٹیسٹ کرکٹ باو¿لنگ میں16224گیندوںپر8788رنزدے کر23.56کی اوسط سے373وکٹیںلیں۔انہوںنے28مرتبہ چاراور22مرتبہ پانچ ےاپانچ سے زائراور5بار10ےا10سے زائدوکٹیںحاصل کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میںانہوںنے18کیچ بھی پکڑے۔وقارےونس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ بیٹنگ میں 262 میچوں کی139اننگزمیں10.30کی اوسط سے969رنزبنائے ۔انکازےادہ سے زےادہ انفرادی سکور37رنزہے۔باو¿لنگ میں 12698 گےندوں پر 9919رنز دے کر23.84کی اوسط سے416وکٹےںلےں۔ وہ14بارچاروکٹیںاور13بارپانچ ےااس سے زائدوکٹےںلے چکے ہےں۔