فلموں کے مقابلے مےں سٹےج ڈراموں م کام کرنا مشکل کام ہے: ہما علی

Nov 17, 2014

لاہور (آئی اےن پی) سٹےج ادکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ مقابلے کے دور میں وہی کامیاب فنکار کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت اور لگن کیساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے‘ اعتماد سے بڑی کوئی دولت نہیں ہوتی اسی کی بدولت فنکار شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے۔ آج کل ہمارے ٹی وی چینلز پر بیرون ممالک کے ڈرامے بھی پیش کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو انکا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مےں نے اسٹےج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں مےں بھی کام کےا ہے لےکن فلموں کے مقابلے مےں سٹےج ڈراموں مےں کام کرنا مشکل کام ہے۔

مزیدخبریں