دبئی میں جاری ٹیسٹ کےپہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرزٹم لیتھم اور برینڈن میک کیلم نے ٹیم کو ستتر رنز کا آغاز فراہم کیا۔ میک کیلم تینتالیس رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر شان مسعود کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسکےبعد کین ولیم سن اور ٹم لیتھم کےدرمیان چھہتر رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، ولیم سن بتیس رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راس ٹیلر تھے، وہ تئیس رنز بنا کر یاسرشاہ کاشکار بنے، سلی پوائنٹ پر کھڑے شان مسعود نے انکا کیچ لیا۔کھیل کےاختتام پر ٹم لیتھم ایک سوسینتیس جبکہ کورے اینڈرسن سات رنز کیساتھ وکٹ پرموجود تھے
دبئی ٹیسٹ کےافتتاحی روز نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر دو سوتینتالیس رنزبنالئے۔ اوپنرٹام لیتھم ایک سوسینتیس رنزکیساتھ ناقابل شکست ہیں۔
Nov 17, 2014 | 19:18