ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 17 کے افسر نے استعفیٰ دیدیا

Nov 17, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 کے افسر عبدالباسط نے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔ ایف بی آر نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ دریں اثناءگریڈ 18 کے سات افسروں نے تبادلہ کے بعد نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 18 کے افسر معظم رشید خان کو ڈپٹی کمشنر آر ٹی او II لاہور تعینات کر دیا گیا۔ کسٹمز کے گریڈ 18 کے افسر جہان بہادر نے ڈپٹی کلکٹر ایڈ جوڈیکشن اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 18 کے افسر محمد عرفان کا کارکردگی الا¶نس بحال کر دیا گیا۔

مزیدخبریں