پاکستان افغانستان کےساتھ اقتصادی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمشن کا گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمشن کا اجلاس 23 اور 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے مختلف شعبوں کے حوالے سے پری زنٹیشن دی۔ آئندہ اجلاس میں دونوں ممالک میں تجارت‘ موٹر ویز‘ ہائی ویز‘ ریلوے منصوبوں کے بارے میں غور کرکے فیصلے کئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمشن کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے تمام تیاری مکمل کریں۔اسحاق ڈار نے کہا ہے دوسرے پاک افغان جوائنٹ اکنامک کمیشن میں باہمی تجارت اور معاشی تعاون کو بڑھانے پر فوکس ہوگا۔، وزیر خزانہ نے کہا پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات خاص طور پر باہمی تجارت اور معاشی تعاون کو بڑھانے میں اہمیت دیتا ہے انہوں نے کہا دوسری جی ای سی کی ملاقات سے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے گی اس موقع پر سیکرٹری اکنامک آفیئر ڈویژن نے تجارت، ایف بی آر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن ہاﺅسنگ اینڈ ورکس بین الصوبائی رابطہ کمیٹی، ریلوے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے متعلق وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا جی ای سی میں تجارتی سہولت، موٹروے ہائی وے ریلوے پروجیکٹ افغان طلباءکے سکالر شپ ودیگر مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں خزانہ، صنعت، تحفظ خوراک اور تجارت کی وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کسان پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملک بھر میں کسان پیکیج پر م¶ثر اور فوری عملدرآمد پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا حکومت کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...