بیماری، گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ 3 افراد نے زندگی ختم کر لی

Nov 17, 2015

لاہور + صدر گوگیرہ (نامہ نگار) بیماری اور گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر دو شادی شدہ سمیت تین افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں 3 بچوں کے باپ نے بیماری سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ فیز 8 میں مختار نامی شخص ایک کوٹھی کا سکیورٹی گارڈ تھا اور کچھ عرصہ سے شوگر اور فالج کے مرض میں مبتلا تھا جس پر گذشتہ روز اس نے بیماری سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں‘ حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ورثاء کی طرف کارروائی نہ کرنے کی درخواست پر نعش ان کے حوالے کر دی گئی۔ علاوہ ازیں غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ہوٹل ملازم نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ غوث الاعظم کالونی میں سکردو کا 25 سالہ سلیم اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ایک فلیٹ کرائے پر لے کر رہائش پذیر تھا اور وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہی کینٹ کے علاقہ میں ہوٹل پر کام کرتا تھا۔ گذشتہ روز سلیم کے ساتھی ڈیوٹی سے واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند ہے۔ انہوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو سلیم کی گلے میں پھندا لگی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ ادھر صدر گوگیرہ میں پانچ بچوں کے باپ نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ نواحی گائوں موضع فیروز کھرل میں پانچ بچوں کے باپ یوسف نے اپنی پسند کی دوسری شادی کر رکھی تھی جبکہ اور اس کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے جس سے تین بیٹاں اور دو بیٹے ہیں۔ اس کا دوسری بیوی سے بچوں کی وجہ سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

مزیدخبریں