کئی وارداتیں، گوجرانوالہ، سکیورٹی انچارج قتل، قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو مارے گئے

لاہور(نامہ نگار+ نمائندگان) لاہور میں کئی وارداتیں، مزاحمت پر سکیورٹی انچارج قتل، مبینہ پولیس مقابلہ میں 5 ڈاکو مارے گئے۔ نو اں کوٹ میںمحمود کے گھر سے تین ڈاکو ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت،ما ڈل ٹا ئو ن میںشکیل ایڈ ووکیٹ اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ 70ہزارروپے مالیت، راوی روڈ ٹمبر ما ر کیٹ میں لیا قت اور ا س کی فیملی سے 3لاکھ 70ہزارروپے مالیت،مصطفی ٹاؤن کے علاقہ اعظم گارڈن ، حسیب بلاک میں ازمیر ٹاؤن کے رہائشی اے جی پی آر میں اکاؤنٹس آفیسر احمد اصغر چوہدری اور اس کی بیوی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت ،چو ہنگ میں رضا کے گھر سے1 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہیں۔ ڈاکوؤں نے سٹی رائیونڈ میں بشیر میوسے دولاکھ 10ہزار روپے، گلبر گ میںرفاقت سے2 لاکھ روپے ،شاہدرہ ٹائون میں آ پی بٹ سے ایک لاکھ 90ہزارروپے، ٹا ئو ن شپ میں حمزہ سے 70ہزار روپے اور موبائل ‘منز نگ میںسا جد سے 60ہزارروپے اور موبائل فون،ڈیفنس اے میں سلیم سے 50ہزارروپے اور موٹرسائیکل،باغبانپو رہ میں رشید گجر سے60ہزار روپے،ساندہ میں عمران سے 40ہزارروپے اور موبائل فون، لو ئر ما ل میں اویس سے 20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروںنے ساندہ، شفیق آبا، اسلام پورہ اور اچھرہ کے علاقوں سے 4 کاریں جبکہ اقبال ٹائون، ڈیفنس ، مغلپورہ ،لٹن روڈ ، سمن آبادسے 6 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔قصور سے نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور فیروز پور روڈ پکی حویلی کے قریب 5 بدنام زمانہ ڈاکومبینہ طور پر پولیس مقابلے میں اپنے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ قصور پولیس4 ملزمان کو لاہور کوٹ لکھ پت جیل اورکیمپ جیل سے لیکر مبینہ تفتیش کیلئے قصور گنڈا سنگھ والا تھانہ کی جانب آ رہے تھے جب وہ پکی حویلی گائوں چڑے وان کے قریب پہنچے تو کرولا کاراور موٹر سائیکلوں پر آنے والے ڈاکوئوں نے اپنے ساتھی ڈاکوئوں کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران فائرنگ کے نتیجہ میں ڈاکوئوںکی فائرنگ سے ان کے اپنے 4 ساتھی بشارت عرف بشارتی ،جبارعرف جباری،عمران عرف مانی اور اشرف عرف کِلی ہلا ک ہو گئے جبکہ حملہ آور ڈاکوئوں میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا جسکی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی جبکہ باقی ڈاکوساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے میڈیا کو بتایا ہلاک ہونیوالے چاروں ڈاکو قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،راہزنی جیسی سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث چلے آ رہے تھے ، ان ڈاکوئوں نے ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھاجو رات کی تاریکی میں وارداتیں کرتے تھے اور قصور کی عوام کیلئے دہشت بنے ہوئے تھے،انہوں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا تھا۔ پولیس ترجمان کا موقف ہے ڈاکوئوں کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی سے رائفل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہو گئے۔ فرار ہونے والے ڈاکوئو ںنے ایک ساتھی کو تعاقب کے بعد ہلاک کر دیا ۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈاکوئوں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنیوالے رائس مل کے سکیورٹی انچارج کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔کوٹ خضری میں واقع رائس مل کا سیکیورٹی انچارج الف نور اپنے ساتھی علی کے ہمراہ بنک سے تقریبا پچاس لاکھ روپے نقدی نکلواکر واپس جا رہے تھے کہ لوہیانوالہ بائی پاس کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر نقدی چھین لی، اس دوران مزاحمت ہو جانے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی ۔ سیکورٹی انچارج گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ، تاہم مضروب کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تاہم پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔ تھانہ منڈی فیض آباد کے پولیس اہلکاروں کی حراست سے چوری ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین خطرناک ملزمان ہتھکڑیاں توڑ کر فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین خطرناک ملزم فلک شیر، عبدالرشید اور اصغر اوڈھ کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر رکھا اور تین کانسٹیبلوں جن میں عباس علی، نوید احمد اور شہباز کو ان کی نگرانی کے لیے مامور کیا‘لیکن ملزمان نے ان کو چکمہ دے کر اپنی ہتھکڑیاں توڑ کر فرار ہو گئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سخت نوٹس لے لیا۔ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے مقامی پولیس انچارج تصور منیر نے بڑی تگ و دو کے بعد رات گئے تینوں ملزموں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی مار کر شہری کو زخمی کر دیا۔ منڈیالی میں ڈاکوئوں نے ایاز سعید کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات‘ نقدی دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ صدر کے قریب منڈی مویشیاں میں مزاحمت پر گولی مار کر شہری شفیق کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ جاوید نگر کے قریب ڈاکوتاجر عباس علی سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...