حج پالیسی نہ بنانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست‘ سیکرٹری مذہبی امور کو نوٹس جاری

Nov 17, 2015

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات کے مطابق 2014-15ء کی حج پالیسی نہ بنانے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری مذہبی امور اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور ان سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا عدالتی احکامات کے برعکس حج پالیسی بنائی گئی۔ ان ہی ٹورز آپریٹرز کو کوٹہ دیدیا گیا جن کے پاس پہلے ہی موجود تھا۔ حج کے اخراجات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں