داڑھی کیوں رکھی، ڈا کٹر بنتے تو کتنا اچھا ہوتا پرویز مشرف کا مولانا طارق جمیل سے استفسار

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے مولانا طارق جمیل کو ناشتے پر بلایا اور اْن سے استفسار کیا کہ داڑھی کیوں رکھی‘ اگر آپ ڈا کٹر بنتے تو کتنا اچھا ہوتا جس پر مولانا طارق جمیل نے کہاکہ اسی داڑھی نے توآپ کو بلانے پر مجبور کیا اور پرویز مشرف لاجواب ہوگئے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں داڑھی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار سابق صدر پرویز مشرف نے ناشتے پر بلایا اور کہاکہ داڑھی کیوں رکھی ہے، یہ امامہ کیوں لیا ہوا ہے‘ کاش آپ جیسے ذہین انسان ڈاکٹر بنتے، آپ اگر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنتے تو کیا کمال ہوتا۔ پرویز مشرف کے ان سوالات پر مولانا طارق جمیل نے کہاکہ صدر صاحب، ڈاکٹر تو ہزاروں ہیں لیکن آپ نے کسی کو بلایا ہے ناشتے پر، آپ لقمہ اٹھا اٹھا کر میرے منہ میں ڈال رہے ہیں، یہ سب کچھ محمدﷺ کا صدقہ ہے ، اسی سنت نے آپ کو مولانا طارق جمیل کا جوتا سیدھا کرنے پر مجبور کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...