اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی جمہوری اتحاد 22 نومبرکوتحریک انصاف میں ضم ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان 22 نومبر کو صوابی کا دورہ کریں گے۔ خیبرپی کے اسمبلی میں عوامی جمہوری اتحاد کے 5 ارکان ہیں شہرام ترکئی عوامی جمہوری اتحاد کے وزیر اور لیاقت ترکئی سینیٹر ہیں عوامی جمہوری اتحاد کے ضم ہونے سے پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 61 ہو جائے گی۔
عوامی جمہوری اتحاد 22 نومبرکو تحریک انصاف میں ضم ہوگی: ذرائع
Nov 17, 2015