حکومت اردو زبان کے نفاذ کیلئے پرعزم ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (اے پی پی + آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اردو زبان کے نفاذ کیلئے پرعزم ہے اور وہ اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی، دفاتر میں اردو زبان کے نفاذ کیلئے سادہ، آسان اور عام فہم الفاظ کا برتائو عمل میں لایا جائے تاکہ تمام لوگ آسانی سے بات کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے کمیٹی روم میں مجلس وفاقی کابینہ برائے نفاذ اردو کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل الفاظ اور تراکیب سے گریز کیا جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے نفاذ اردو کیلئے منظور کئے گئے فوری اقدامات پر عمل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز کو آئندہ اجلاس میں مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے متعلقہ محکموں کو اردو زبان کے نفاذ کے حوالے سے عمل درآمد کی صورتحال اور رکاوٹوں سے آگاہ کرسکیں۔ جلد سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے مجلس کا ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجلس وفاقی کابینہ برائے نفاذ اردو کا آئندہ اجلاس 24 نومبر بروز منگل منعقد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...